"How did you do that, Jahan?" Suddenly tears welled up in his eyes. He came to see the wreckage of Gingerbread anxiously "You ruined all my money. Why did you break it? "The world!" Hiya put her hand on her lips and stopped herself from crying, but tears were flowing. "I was so scared. You knew ... that Waleed had the video."
"اللہ اللہ یہ تم نے کیا کیا؟"
"یہ تم نے کیسے کیا جہان؟"ایک دم آنسو ٹوٹ کر اس کی آنکھوں سے گرنے لگے۔ وہ پریشانی سے جنجر بریڈ کے ملبے کو دیکھتا اس تک آیا۔
"میرے سارے پیسے برباد کردیے تم نے۔ یہ کیوں توڑا؟"
"جہان!" حیا نے لبوں پہ ہاتھ رکھ کر خود کو رونے سے روکا، مگر آنسو بہتے جارہے تھے۔ "میں بہت ڈر گئی تھی۔ تم جانتے تھے نا۔۔۔کہ وہ ویڈیو ولید کے پاس ہے۔"
ملبے سے نگاہ ہٹا کر جہان نے گہری سانس لیتے ہوئے حیا کو دیکھا۔
"دیرین کیو میں تم نے دو دفعہ کہا تھا کہ اگر کوئی تمہیں گاڑی تلے کچل دے تو؟ دو دفعہ کہی گئی بات کی کوئی وجہ ہوتی ہے۔ میں نے یہاں آتے ہی معلوم کر لیا تھا سب، تم نے مجھ پہ بھروسہ نہیں کیا سو میں نے بھی تمہیں نہیں بتایا۔"
"میں تمہیں پریشان نہیں۔۔۔"اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔
"حیا، آپ کے اپنے اور کس لیے ہوتے ہیں؟ اور مجھے کب تم نے پریشان نہیں کیا؟ ایک دفعہ مزید کرنے میں حرج ہی کیا تھا؟ اگلی دفعہ مجھ پہ بھروسہ کرکے دیکھنا۔"
"مگر ۔۔۔ ارم ۔۔۔ اس کی تو بہت۔۔۔"
جہان کے جبڑے کی رگیں تن گئیں۔
"اس کا ذکر مت کرو۔ جب انسان کچھ غلط کرتا ہے تو اس کا نتیجہ اس کو بھگتنا پڑتا ہے۔ آج کسی نے تو رسوا ہونا تھا۔ مگر میں نے ایک لڑکی سے وعدہ کیا تھا کہ جنت کے پتے تھامنے والوں کو اللہ رسوا نہیں کرتا۔ مجھے اپنا وعدہ نبھانا تھا۔ " پھر اس نے ٹوٹے ہوئے جنجر بریڈ ہاؤس کو دیکھا۔ "کب تم جذبات میں آکر چیزیں پھینکنا چھوڑو گی لڑکی!"
No comments:
Post a Comment