Today is the 21st date of the moon. Today, Ayesha will shed her blood. Let's see, Auntie will cut the blade in her hand. "He looked at Bahara uncertainly and then at Ayesha and Halima Aunty who were sitting at a distance. She was putting something on the back of his hand. Ayesha had her back to him, so she couldn't see exactly what she was doing.About ten minutes later, Ayesha woke up with the back of her hand
’آج چاند کی 21 ویں تاریخ ہے نا، آج عائشے اپنا خون نکلوائے گی۔ ابھی دیکھنا، آنٹی اس کے ہاتھ میں بلیڈ سے کٹ لگائیں گی‘‘۔
اس نے بے یقینی سے بہارے کو دیکھا اور پھر قدرے فاصلے پر بیٹھی عائشے اور حلیمہ آنٹی کو۔ وہ اس کے ہاتھ کی پشت پہ کچھ لگا رہی تھیں۔ عائشے کی اس کی جانب کمر تھی، سو وہ ٹھیک سے دیکھ نہیں سکتی تھی کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔
قریباً دس منٹ بعد عائشے اُٹھی تو اس کے ہاتھ کی پشت پہ ایک گول، سرخ نشان سا بنا تھا۔ وہ یک ٹک اس کے ہاتھ کو دیکھے گئی۔
’’یہ کیا۔۔۔؟‘‘ اس نے ناسمجھی سے عائشے کو دیکھا۔
’’بہت عرصہ ہو گیا میں نے Cupping (سینگی لگوانا) نہیں کروائی تھی، سوچا آج کروا لوں۔ تم نے کبھی کروائی ہے یہ تھراپی؟‘‘
اس نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے لاشعوری طور پہ اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا۔
’’تم۔۔۔ کیوں کرواتی ہو یہ؟‘‘ وہ ابھی تک دزدیدہ نگاہوں سے عائشے کے ہاتھ کو دیکھ رہی تھی۔
’’میں یہ اس لیے کرواتی ہوں کیونکہ جب رسول اللہﷺ معراج پر گئے تھے تو ادھر فرشتوں نے انہیں ہماری اُمت کے لیے جو بہت پُرزور تاکید کی تھی، وہ کپنگ کروانے کی تھی۔ اللہ نے اس میں بڑا سکون رکھا ہے۔ تم آنٹی سے باتیں کرو، تب تک میں اور بہارے گل باہر باغ سے پھول توڑ لیں‘‘۔
جنّت کے پتے
No comments:
Post a Comment